اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لوٹا ای اوئے۔۔دن میں تارےکیسے نظرآئے۔۔ویڈیووائرل

اسلام آباد(محمدجابر)ن لیگ کے جمال لغاری کی طرح پی ٹی آئی کے سکندربوسن کابھی حلقے کی عوام نے ایسااستقبال ہواکہ دن میں تارے نظرآگئے، ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سکندر بوسن کو حلقہ میں پہنچنے پر راستہ روک لیاگیا، گاڑی سے اتارنے کی کوشش، لوٹا لوٹا کے نعرے، سابق وفاقی وزیر کی تمام وضاحتیں دھری کی دھری رہ گئیں، تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے جمال لغاری کے بعد ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن کو اپنے حلقہ میں جانا مہنگا پڑ گیا، سکندر بوسن کا گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جیسے ہی حلقے میں پہنچا تو حلقے کے عوام نے سابق وفاقی وزیر کی گاڑی کو روک لیا اور ان پر کڑی تنقید شروع کر دی، سکندر بوسن اس دوران شدید جذباتی عوام کو وضاحتیں پیش کرتے رہے مگر عوام نے ان کی نہ سنی اور لوٹا لوٹا کے نعرے لگانے شروع کر دئیے، سکندر بوسن کی گاڑی کو روکنے والے افراد کا کہنا تھا کہ آج آپ کو پانچ سال بعد حلقے کے عوام کی یاد آئی ہے ، آئیں ذرا ہمارا ساتھ چلیں اور دیکھیں حلقے کی حالت، عوام نے سکندر بوسن کو گاڑی سے اترنے کا کہا مگر وہ گاڑی میں ہی بیٹھے رہے، اس دوران ایک شخص نے آگے بڑھ کر سکندر بوسن کی گاڑی کا دروازہ کھول لیا اور انہیں نیچے اترنے کا کہنا، وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ سکندر بوسن بیشک تم ہمیں مروا دو ، قتل کروا دو مگر ہم آج تمہیں ضرور حلقے کا وزٹ کروائیں گے، اس دوران سکندر بوسن نے وہاں موجود لوگوں کو وضاحتیں دینے کی کوشش بھی کیں جو بے سود رہیں اور لوگوں نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگانے شروع کر دئیے۔