اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

گرین شرٹس آج پھر میدان میں اتریں گے

لاہور: ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آج آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گا، گزشتہ روز روایتی حریف بھارت نے قومی ٹیم کو چار صفر کی بدترین شکست سے دوچار کیا۔
ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایڈیشن جاری ہے، گرین شرٹس آج پھر میدان میں اتریں گے، قومی ٹیم کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہوگا۔دونوں ٹیمیں شام سات بجے مد مقابل ہوں گی، گزشتہ روز میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، ناقص ڈیفنس اور خراب حکمت عملی کے باعث گرین شرٹس کو چار صفر کے بڑے فرق سے ناکامی ہو گئی تھی۔