پاکستان نے دبئی ٹیسٹ اننگز16 رنز سے جیت لی

دبئی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 16 رنز سے شکست دیدی جس کے بعد 3 میچوں کی سریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو کیوی بلے بازوں نے محتاط بیٹنگ کی اور کریز پر زیادہ سے زیادہ دیر تک ٹہرنے کی کوشش کی تاہم گرین شرٹس کی خطرناک بولنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور ایک ایک کرکے مزید چار کھلاڑی پولین واپس لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 146 رنز پر گری جب ٹام لیتھم 50 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد راس ٹیلر نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی اور اسکور 198 رنز تک پہنچا دیا تاہم بلال آصف 82 رنز پر انہیں آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کے نتیجے میں نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 198 رنز پر گر گئی۔کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 وکٹوں پر 222 رنز ہی بناسکی۔ وقفے کے بعد کیوی بلے بازوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور وکٹ بچانے کی کوشش کرتے رہے تاہم گرین شرٹس نے مزید 3 کیوی بلے بازوں کو پولین کی راہ دکھائی، حسن علی نے گرینڈ ہوم کو اور یاسر شاہ نے ساؤتھی کو کلین بولڈ کیا۔اس وقت نیوزی لینڈ کی 8 وکٹیں گر چکی ہیں اور پاکستان کو میچ جیت نے کے لیے 2 وکٹیں درکار ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کی سبقت ختم کرنے کے لیے 20 کے قریب رنز درکار ہیں۔ گزشتہ روز یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے 10 شکار کیے تھے اور آج انہوں نے مزید 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگ میں 418 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم کی جانب سے فالو آن کروانے کے بعد کیویز نے 2 وکٹ پر 131 رنز بنائے تھے۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here