اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پورٹ الزبتھ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز اہمیت کی حامل ہے اور ہم ٹیسٹ سیریز کی کارکردگی دہرانے کی کوشش کریں گے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز0 – 3 سے اپنے نام کی تھی۔دوسری جانب پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد کارکردگی بہتر بنائیں گے اور ایک مرتبہ پھر باؤلرز سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔میچ کے لیے جنوبی افریقہ نے دو کھلاڑیوں ڈوان اولیویئر اور وین در دوسن کو ڈیبیو کرایا ہے جبکہ پاکستان نے محمد عامر کو آرام کا موقع فراہم کیا ہے۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔پاکستان: سرفراز احمد(کپتان)، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان شنواری۔جنوبی افریقہ: فاف ڈیو پلیسی(کپتان)، ریزا ہینڈرکس، ریسی وین در دوسن، ڈیوڈ ملر، ایندائل فلکوایو، ہنری کلاسن، کگیسو ربادا، ڈیوین پریٹوریس، عمران طاہر اور دوان اولیویئر