اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست ۔

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ  کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے بہت فائدہ مند رہا۔پشاور زلمی کے حسن علی ابتدا سے ہی لاہور قلندرز پر قہر بن کر برسے اور ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔حسن علی نے 14 کے مجموعے پر 6، 6 رنز بنانے والے فخر زمان اور سہیل اختر کو آؤٹ کیا، اس کے بعد 37 کے اسکور پر 14 رنز بنانے والے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی اننگز کا خاتمہ کردیاہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کے اوپننگ بلے باز کامران اکمل کو قلندرز کے شاہین آفریدی نے اپنی تیز باؤلنگ سے پریشان کیا اور انہیں صفر پر بولڈ کردیا۔دوسرے اوور میں حارث رؤف نے دوسرے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے زلمی کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ایسے میں عمر امین نے 61 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلتے ہوئے پشاور کو ایونٹ کی پہلی کامیاب دلوائی۔پشاور زلمی نے 79 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 11ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔لاہور قلندرز کے مستقل کپتان محمد حفیظ انجری شرکت نہیں کی جبکہ ان کی جگہ اے بی ڈی ویلیئرز ٹیم کی قیادت کے فرائض سنبھالے۔خیال رہے کہ محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔اپنے گزشتہ میچ میں پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف اپنے گزشتہ میچ میں 22 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔