گجرات: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی سربراہی میں بلدیہ جناح ہال "سرائے عالمگیر "میں کھلی کچہری۔۔۔

سرائے عالمگیر(صغیر احمد راٹھور سے)بلدیہ جناح ہال سرائے عالمگیر میں ڈی سی ضلع گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انقعاد ہوا جس میں تحصیل سرائے عالمگیر کے سرکاری و نیم سرکاری ذمہ داران مواقع پر موجود رہے اس موقع پرڈی سی ضع گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے مسائل زدہ عوام کی شکایات سنیں جن کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات جاریں کیں بعض درخواستوں کو متعلقہ اتھارٹی کو ریفر کردیا گیاتاکہ وہ اسے دیکھ سکیں کھلی کچہری کے دوران شہر میں ساڑھے سات کروڑ کی لاگت سے بننے والا انڈر گرونڈ سیوریج سسٹم کی ناکامی اوربلدیایہ کی ناقص کارکردگی مو ضو بحث بنی رہی جس پر فوری ایکشن کرکے عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کا یقین دلایاگیا، کھلی کچہری میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپر بھر پور شرکت کرکے عوام کی نمائیندگی کی اور ڈای سی گجرات کو تحصیل بھر کے مسائل سے آگاہ کیا،جناح ہال میں لگنے والی کھلی کچہری سے عوام کے مسائل حل ہوں گے یا نہیں اس بات کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا مگر یہ کہنا ٖغلط نہیں ہوگا کہ پنجاب حکومت کااحسن اقدام ہے جس سے عوام کو اپنے مسائل حکام بالا تک پہنچنے میں آسانی ہوئی ہے۔