اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

انگلش پریمئر لیگ میں چیلسی کی تیسری پوزیشن

انگلش فٹبال پریمئر لیگ میں چیلسی نےاپنے اہم میچ میں ویسٹ ہیم کو دو صفر سے ہرا کر لیگ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی، بیلجئم کے ہیزرڈ نے دونوں گول سکور کیے۔سٹیم فورڈ برج کے تاریخی سٹیڈیم میں بڑا فٹبال مقابلہ، فٹبال پریمئر لیگ میں چیلسی اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوئے جس میں سپر سٹار ایڈن ہیزرڈ نے چوبیسویں منٹ میں گول کر کے برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔دوسرے ہاف میں کھیل اعصاب شکن ہو گیا جب ویسٹ ہیم ٹیم کی لاکھ کوششوں کے باوجود چیلسی کے تگڑے دفاع نے کامیاب نہ ہونے دیا۔ میچ کے آخری لمحے ہیزرڈ ہی کے گول سے سکور ڈبل ہو گیا۔

دو صفر کی بڑی جیت سے چیلسی کو بڑا انعام ملا، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر لی، چھیاسٹھ پوائنٹ کے ساتھ ٹوٹنہم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا