اطلاعات ہیں کے ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ امریکا کے شدید اعتراض کے باوجود نیٹو کا رُکن ملک ترکی روسی دفاعی میزائل نظام خریدنے پر مصر ہے۔ ترک صدر ایردوآن نے ماسکو میں روسی ہم منصب پوٹن سے ملاقات کے بعد کہا کہ ان ہتھیاروں کی خریداری ان کے ملک کی خود مختاری کا معاملہ ہے اور وہ اس بارے میں کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ روس ترکی کو ابتدائی طور پر S-400 میزائل نظاموں میں سے چار اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم رواں برس جولائی میں فراہم کرے گا جن کی مالیت 2.2 بلین ڈالر بنتی ہے۔
"Turkey and Russia are together taking significant steps in Syria" said President @RT_Erdogan at a meeting in Moscow with his counterpart Vladimir Putin.https://t.co/ge7Xl60DDr pic.twitter.com/mgKueWpUTP
— Turkish Presidency Directorate of Communications (@Communications) April 8, 2019