اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی میں رشوت لینے والا پولیس افسر گرفتار

کراچی میں پولیس آفیسرکو رشوت لینا مہنگا پڑ گیا۔
شاہراہ فیصل تھانے میں تعینات سب انسپکٹر فیصل ڈھلونے شہری سے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی۔۔۔ شہری بھی ہوشیار نکلا۔۔۔ پچاس ہزار روپے دینے کی حامی توبھر لی۔
ساتھ ہی انٹی کرپشن پولیس کو اطلاع دے دی۔ شہری نے کمال ہوشیاری سے سب انسپکٹر کوپچاس ہزار روپے بطور رشوت دیے۔جس پر اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مار کرملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
یوں شہری کی حاضر دماغی سے ایک کرپٹ افسرگرفتار ہوا۔ دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے انویسٹی گیشن ایسٹ کے سب انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے پر ڈی آئی جی ایسٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ فوری طور پر مذکورہ افسر کے خلاف انتہائی سخت اور غیرجانبدارنہ محکمہ جاتی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے پولیس کو متنبہہ کیا کہ محکمہ پولیس سندھ میں بدعنوان افسران اور اہلکاروں یا دیگر اسٹاف کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔بدعنوانی،اختیارات سے تجاوز یا عوام سے منفی برتاؤ کے مرتکب ٹھرائے جانیوالوں کے خلاف ناصرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔