گجرات حساس اداروں کی کارروا ئی ،مبینہ دہشت گرد گرفتار

گجرات (فرحان مرزا)سی ٹی ڈی نے گجرات میں جی ٹی روڈ پر کارروا ئی کرتے ہوئے 1دہشت گرد کو گرفتارکر کے دہشت گردی کی بڑی کاروائی ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نےایلیٹ فورس اور پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کر کے مبینہ دہشت گر د کو گرفتار کر لیا۔مبینہ دہشت گرد کی شناخت نذیر حسین عرف مولوی نذیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرداہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ گرفتارد ہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔