اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پے در پے شکستوں سے بھی نیازی صاحب نے کوئی سبق نہیں سیکھا،شہبازشریف

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی کے مخالفین جان لیں کہ ان کی منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام رہے گا، ہر روز نیا سیاسی تماشا لگا کر عوام کی قسمت کھوٹی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، پے در پے شکستوں سے بھی نیازی صاحب نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ ملکی ترقی کے خلاف سازش پر عمران خان کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں، لاک ڈائون، سول نافرمانی اور احتجاج کے ذریعے ترقی روکنے کی کوشش کی گئی، روز سیاسی تماشا لگا کر عوام کی قسمت کھوٹی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے احتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کران عناصر کے منفی عزائم کوناکام بنایا جبکہ پے درپے شکستوں سے نیازی صاحب نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے علاوہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام نے جھوٹ کی سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کیا ہے