اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,878FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

وزیراعظم کی نااہلی سے جمہوریت کو خطرہ ہے نہ کوئی مارشل لاء لگے گا،شاہ محمود قریشی

ملتان ( آن لائن )تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، نوازشریف کے جانے سے کوئی مارشل لاء نہیں لگ جائے گا ،سپریم کورٹ میں نوازشریف کو دوسرا موقع ملا ،وزیراعظم نواز شریف منی ٹریل نہ دے سکے، وہ صادق اور امین نہیں رہے اور نااہلی کے مرتکب ہوئے ہیں،نیب نے حدیبہ پیپر مل کھولنے کا اشارہ بھی دے دیا ،ابھی تو ابتداء ہے انتہاء باقی ہے ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں دونوں فریقین کو پورا وقت دیا ہے ، پہلے 5 ججز کے سامنے ہم نے اپنا موقف رکھا ، جن میں سے 2 ججز نے وزیراعظم کو نااہل قرار دیا اور اب سپریم کورٹ میں نواز شریف کو دوسرا موقع بھی ملا ، عدالت میں وزیراعظم کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کی گئی ،نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ، وہ نا اہلی کے مرتکب ہیں ۔ قوم کرپٹ حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے ۔ ہم انتظار کے موڈ میں ہیں جہاں اتنا صبر کیا تھوڑا اور بھی کر سکتے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں دو گروپ بن گئے ہیں جن میں ایک بچہ گروپ ہے جس نے مسلم لیگ ( ن) کو اس مقام پر پہنچایا ہے وہ محاذ آرائی چاہتا ہے جب کہ دوسرا گروپ جس جی قیادت چوہدری نثار کر رہے ہیں وہ چاہتا ہے کہ اداروں سے محاذ آرائی نہ کی جائے اور نیا وزیر اعظم لایا جائے تو مدت پوری کی جا سکتی ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے نوازشریف کے جانے سے کوئی مارشل لاء نہیں لگ جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نیب نے حدیبہ پیپر مل کھولنے کا اشارہ بھی دے دیا ، ابھی تو ابتدا ہوئی ہے اور انتہا ہونا باقی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے نئے وزیراعظم پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پر اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہیں اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی اکٹھا بنا سکتی ہیں ۔دو تین سال کے لئے عبوری حکومت کے قیام کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا عبوری سیٹ اپ کے بارے میں قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں لیکن ایسا کوئی امکان دکھائی دیتا انہوں نے کہا احتساب سب کا ہونا چاہیئے ایفی ڈرین والوں کو بھی کہڑے میں آنا چاہئے۔