اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چورچورچور۔۔چوربھی کہے چور۔اپورزیشن جماعتوں کیجانب سے ن لیگ کا محاصرہ شروع

گجرات(نیوزالرٹ ڈیسک)پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ نے نوازشریف کیخلاف تابڑتوڑسیاسی حملے شروع کردیئے،سیاسی موسم کی شدت ،مزاجوں کی تلخیاں اوردوریاں بڑھنے لگیں،پیپلز پارٹی آج پنجاب میں ضلعی سطح پر گونوازگوریلیاں نکال کر سیاسی ماحول کرگرمائے گی،دوسری طرف عمران خان نے بنی گالہ سے نوازحکومت پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کا کاروبار ہی کرپشن ہے،سب کو فیصلے کا انتظارہے،قوم کو جلد اندھیری رات سے نجات ملنے والی ہے، شریف برادران اڈیالہ جیل جائینگے تونیا پاکستان بن جائیگا،عمران خان نے کہا کہ گھٹیاآدمی خواجہ آصف کو ہڈیاں ملتی ہیں اسی لئے وہ شوکت خانم ہسپتال پر الزامات لگاتاہے،نوازشریف کی حمایت کرنیوالے بھی برابرکے مجرم ہیں میرشکیل الرحمن کی بھی اب باری آئے گی جو نوازشریف کی چوریاں چھپانے میں لگاہواہے،ادھر لاہورمیں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی بھی لنگوٹ کس کر شہبازحکومت کیخلاف اکھاڑے میں اترآئے اورمیگا ترقیاتی منصوبوں میں ریکارڈمبینہ کرپشن کوبے نقاب کرنا شروع کیا،دیکھنا ہوگا کہ ن لیگی قیادت چومکھی لڑائی لڑنے کے لئے اپنے کون کون سے مہرے میدان میں اتارے گی،قوم کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے کی جانب لگ گئیں،