اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,021FansLike
9,992FollowersFollow
566,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شہباز شریف کو آنے دو۔۔۔۔ نواز شریف کیخلاف لاہور میں بینرز لگ گئے

لاہور (بیورو رپورٹ)لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں بینزز لگ گئے،بینرز پر میاں صاحب جانے دو آنے دو آنے دو شہباز شریف کو آنے دو کے نعرے درج ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کے حق میں بینرز لگ گئے ،بینزز این جی او پاکستان نامی گروپ کی جانب سے لگائے گئے ان بینز ز پر 2 افراد کے نام اور فون نمبر بھی درج ہیں جن میں ایک کا نام حافظ طارق بنایا جاتا ہے اور یہ بینرز پنجاب اسمبلی پریس کلب سمیت مختلف شاہراہوں پر آویزاں کئے گئے۔ واضح رہے کہ پاناما کیس کے حوالے سے فیصلہ سپریم کورٹ میں محفوظ ہے اور چند روز میں سنائے جانے کا امکان ہے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نااہلی کی صورت میں مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جن میں خواجہ آصف احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کے نام شامل ہیں لیکن شہباز شریف کے چاہنے والوں نے بینرز آویزاں کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ۔