اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا، عمران خان

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا جب کہ احتساب کے اسی عمل نےشریف خاندان کے مالیاتی جرائم بے نقاب کیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور ان کے ملازمین کےالزامات پر ان کا شکر گزار ہوں، انہیں الزامات کی بدولت میں نے اپنا 40 سالہ مالیاتی ریکارڈ نکالا۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان قوم کےسامنے بے نقاب ہو چکاہے، میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا جب کہ احتساب کے اسی عمل نےشریف خاندان کے مالیاتی جرائم بے نقاب کیے۔