اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹانڈہ:ضلعی چیئرمین چودھری تنویر کوٹلہ کے ترقی یافتہ گجرات منصوبےکو ناکام بنانے کے لئے خفیہ ہاتھ متحرک

ترقیاتی کاموں میں غیرمعیاری میٹریل استعمال کرکے کوٹلہ برادران کو بدنام کرنے کی سازش
نوابزادگان ٹھیکیدارکے سامنے بےبس،کوٹلہ برادران کاامتحان شروع
ٹانڈہ(زاہدچوہان) ٹانڈہ تاسگھر موڑروڈکی غیرمعیاری تعمیرپر عوام کا احتجاج بے اثر،ٹھیکیدارقومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے میں مصروف،ذمہ داران نے چپ سادھ لی،عوام ضلعی چیئرمین چودھری محمدعلی تنویرکوٹلہ کی راہ تکنے لگے،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104کے مرکزٹانڈہ کی اہم ترین سڑک ٹانڈہ تاسگھرموڑ کی غیرمعیاری تعمیر کیخلاف مشیروزیراعلیٰ نوابزادہ طاہرالملک ،ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان اورایم پی اے نوابزادہ حیدرمہدی سے معززین ٹانڈہ کے متعدد مرتبہ شکایات کرنے کے باوجودٹھیکیدارکے خلاف عملی کارروائی نہ ہونے سے سوالات اٹھنے لگے،کنکریٹ سے بننے والی سڑک پرجگہ جگہ گڑھے پڑنے لگے،ٹھیکیدارنے کرپشن چھپانے کیلئے سڑک کو پنکچر لگاناشروع کردیئے ہیں،اہلیان ٹانڈہ کا ضلعی چیئرمین گجرات چودھری محمدعلی اورڈی سی محمدعلی رندھاوا سے نوٹس لیکر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔