خیبر پختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کی حکومت کو خطرات لاحق

پشاور(نیوزالرٹ مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف جہاں قومی سیاست میں وکٹیں گرانے میں کسی بھی سیاسی جاعت کو ثانی نہیں رکھتی وہیں صوبہ خیبر پختونخوا ہ میں اپنی حکومت کو بچانے کے لالے پڑھ گئے ہیں ، 20سے زائدارکین اسمبلی نے دیگر جماعتوں سے رابطے کرتے ہوئے اڑان بھرنے کی تیار یاں کر لیں، بغاوت پر تلے ہوئے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی ، مشیر شامل ہیں ۔ نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق خیبر پختو انخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو شدید خدشات لاحق ہو ئے ہیں جس کی بڑی وجہ اراکین اسمبلی کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے اختلافات اور چند قریبی لوگوں کو دو دو وزراتوں اور عہدوں سے نوازنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں شریک ہونے والے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین اپنی کابینہ اور وزیر اعلیٰ سے شدید نالاں ہونے کے باعث ن لیگ سمیت دیگر پارٹیوں سے روابط قائم کرکے پارٹی سے اڑان بھر نے کی تیاریاں کر رہے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بغاوت کی سوچ رکھنے والے اراکین کو آئندہ جنرل الیکشن میں پارٹی ٹکٹیں نہیں دی جائیں گی ۔