دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری

ریاض(نیوزالرٹ مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور جمہوریہ مصر کی جانب سے قطری حمایت یافتہ دہشت گرد شخصیات اور اداروں کی ایک نئی فہرست جاری کی گئی ہے،عرب ٹی و ی کے مطابق قطر کے بائیکاٹ میں شامل چاروں عرب ممالک کی طرف سے قطری حمایت یافتہ دہشت گردوں کی فہرست کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ عرب ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پورے عزم کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں گے۔ان چاروں ملکوں کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں قطری حمایت یافتہ9 اداروں اور9 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔اس نئی فہرست میں یمن میں سرگرم البلاغ الخیریہ فانڈیشن، الاحسان الخیریہ فانڈیشن، الرحم الخیریہ فانڈیشن، لیبیا میں سرگرم بنغازی انقلابی شوری کونسل، السرایا میڈیا سینٹر، بشری نیوز ایجنسی، راف اللہ السحاتی بریگیڈ، نبا ٹی وی چینل التناصح فانڈیشن برائے دعوت وثقافت واطلاعات، افراد میں خالد سعید فضل راشد البوعینین، شقر جمعہ خمیس الشہرانی، صالح احمد الغانم، کویتی نڑاد حامد حمد حامد العلی، یمنی نڑاد عبداللہ محمد علی الیزیدی، احمد علی احمد برعود، محمد بکر الدبا لیبی نڑاد الساعدی عبد اللہ ابراہیم بوخزیم اور احمد عبدالجلیل الحسناوی شامل ہیں،عرب ممالک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ فہرست میں شامل تمام تنظیمیں اور افراد بالواسطہ یا بلا واسطہ طورپر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں اور انہیں براہ راست یا بالواسطہ طور پرقطری حکومت کی معاونت حاصل ہے۔کویت سے تعلق رکھنے والے ملزمان النصرہ فرنٹ کے لیے فنڈز جمع کرنے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ یہ تنظیم شام میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔یمنی نژاد تین مشتبہ شدت پسند القاعدہ کے لیے قطر میں فنڈز جمع کرنے اور جنگجو بھرتی کرنے میں سرگرم ہیں جبکہ لیبی نژاد چاروں افراد اور تنظیمیں لیبیا میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہیں قطری حکومت کی طرف سے بالواسطہ یا بلا واسطہ معاونت حاصل ہے۔