اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے خراب کیمروں بارے نشر ہونے والی خبروں کی تردیدکر دی

لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے خراب کیمروں بارے نشر ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہا ہے کہ کیمر وں کی خرابی کی صورت میں الرٹ جاری ہوتا ہے جس پر فوری ایکشن لیا جاتاہے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق نیٹ ورکنگ، انسٹالیشن، آپٹیکل فائبر بچھانے اور شہر کے اہم مقامات پرکیمروں کی تنصیبات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کا کچھ جگہوں پر پراجیکٹ شیڈول کے مطابق فعال ہونا باقی ہے اوراتھارٹی اس پراجیکٹ کوجلد مکمل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر تحقیقات میں مصروف عمل ہے اور اپنا کردار فعال طریقے سے ادا کر رہی ہے۔