اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خدیجہ صدیقی کیس: شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا

لاہور (نیوزالرٹ) لاہور میں قاتلانہ حملے میں زخمی قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کیس کا فیصلہ آ گیا، مجرم شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی،کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان نے خدیجہ صدیقی پر حملہ کیس کا فیصلہ سنایا، مجرم شاہ حسین پر اقدم قتل کا مقدمہ درج تھا، پولیس نے مجرم سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور چھڑی بھی برآمد کی تھی، مجرم کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج تھا، مجرم شاہ حسین ایڈوکیٹ تنویر ہاشمی کا بیٹا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کیس ٹرائل ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا،فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ نے میڈیا اور وکلا ءکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی، 32 خنجروں کا حساب لینا تھا جو مل گیا۔