اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,751FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاناما فیصلے پر عملدرآمد کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن نگراں جج تعینات

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس اعجاز الاحسن کو پاناما کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نگراں جج تعینات کردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس اعجاز الاحسن کو نگراں جج تعینات کردیا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن پاناما فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نگراں جج کے فرائض سرانجام دیں گے، وہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز میں پیش رفت کو مانیٹر کریں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے میں نیب کو حکم دیا گیا تھا کہ 6 ہفتوں کے اندر جے آئی ٹی کی طرف سے اکٹھے کئے گئے شواہد، ایف آئی اے اور نیب کے پاس پہلے سے موجود مواد کی روشنی میں ریفرنس تیار کرے اور راولپنڈی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کرے جب کہ فیصلے میں چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی گئی تھی سپریم کورٹ کے ایک جج کو نیب اور احتساب عدالت کی کارروائی مانیٹرنگ اور نگرانی کے لئے نامزد کریں۔