اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,533FansLike
9,993FollowersFollow
567,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا تیسرا روز، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بعض شہروں میں سینئر ڈاکٹرز نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ناکام بنادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی ہڑتال کی ۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے مذاکرات کے بعد ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں کام شروع کردیا ہے تاہم سروسز، جناح اورچلڈرن ہسپتال کی او پی ڈیز سمیت دیگر وارڈز میں ڈاکٹرز نے کام چھوڑا ہوا ہے۔ فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز نے الائیڈ ، سول اور جنرل ہسپتال میں کام بند کردیا ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہاں حکومتی نمائندوں اور ینگ ڈاکٹرز کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب ملتان میں سینئر ڈاکٹرز نے آگے بڑھ کر ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ناکام بنادی اور ایمرجنسی اور اوپی ڈیز کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، شہر کے مختلف ہسپتالوں میں وارڈزمیں بھی سینئر ڈاکٹرز ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔گوجرانوالہ میں بھی سینئر ڈاکٹرز نے ایمرجنسی اور او پی ڈی میں کام شروع کردیا ہے جس کے باعث ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ناکام ہوگئی ہے۔