اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک عثمان ڈار اور ثانیہ کامران کی نیوز الرٹ سے خصوصی گفتگو!

لاہور(نیوزالرٹ)تحریک انصاف این اے 10 کے مرکزی رہنما ملک عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پانامہ فیصلے کے بعد اب (ن) لیگ کو منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں مل رہی، عوام نے ان کو کتنا مسترد کیا ہے اس کا فیصلہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں ہو جائے گا عمران خان کی انتھک جدوجہد سے قوم کو ایک نیا حوصلہ اور جذبہ ملا ہے اور انہیں اپنے روشن مستقبل کے حوالے سے امید کی کرن دکھائی دینا شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر98فیصد عوام 2فیصد اشرافیہ کے مقابلے میں متحد نہ ہوئے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی غلام ہی رہیں گی حکومت میں موجود رہ کر انقلاب کا نعرہ مضحکہ خیز ہے اور قوم ایسے بہکاوے میں نہیں آئے گی پانامہ فیصلے کے بعد (ن) لیگ نے سرکاری وسائل پر انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کا متعلقہ اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔
لاہور(نیوزالرٹ) پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا فوک پرسن ثانیہ کامران نے نیوزالرٹ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد عام خاتون ہیں، عمران خان عام عوام کے لئے کام کرنا چاہتے ہے اور ہم سب اسی سلسلہ میں ایک عرصہ سے سڑکوں پر عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، چھوٹے اور بڑے میاں میں کچھ اختلافات ہیں الیکشن کمیشن شریف خاندان کی پرسنل خدمت کر رہا ہے ،ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر گڑبڑ کی گئی ہے، کلثوم نواز نے اپنے اثاثے چھپائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی(ن) لیگ کو اس بار دھاندلی نہیں کرنے دے گی، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے،عمران خان چاہتے ہے کہ ہر شہری کو صحت اورتعلیم کی سہولتیں میسر ہوں،عوام کی جان و مال کا تحفظ ہو پولیس کی دہشت گردی سے عوام کو نجات ملے۔