اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کا مہنگا ترین شہر کونسا ہے؟ فہرست جاری

کراچی (نیوزالرٹ) جولائی میں مہنگائی کے لحاظ سے پاکستان کے کون کون سے شہر سب سے زیادہ مہنگے اور سستے ترین رہے،تفصیلات کے مطابق عوام پر جولائی کیسا رہا اس حوالے سے سٹیٹ بینک نے بتا دیا ، جولائی اسلام آباد میں رہنے والوں کے لئے سب سے زیادہ بھاری رہا کیونکہ مہنگائی کی دوڑ میں شہراقتدار سب پر بازی لے گیا، جہاں مہنگائی میں اضافے کی شرح 4 اعشاریہ 7 فیصد رہی،دوسرا مہنگا ترین شہر ہونے کا تاج لاہور نے اپنے سر سجایا، گذشتہ ماہ لاہور میں مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 7 فیصد رہی، روشنیوں کا شہر کراچی اور خیبر پختون کا شہر پشاور گذشتہ ماہ مہنگائی کی دوڑ میں سب سے پیچھے رہے، اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان کے سستے ترین شہر رہے تو بھی غلط نہ ہوگا، جہاں جولائی میں مہنگائی کی شرح 1 اعشاریہ 3 فیصد ریکارڈ کی گئی، اس طرح مجموعی طور پر جولائی میں مہنگائی کی شرح 2 اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔