شریف برادران سمیت 16وفاقی وزرا ءکیخلاف لاہورہائی کورٹ کابڑاحکم

لاہور(نیوزالرٹ)لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی عدلیہ مخالف تقاریر ٹی وی چینلز پر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی،نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مامون رشید نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر عبوری حکم سنایا جس میں شریف خاندان سمیت مزید 16 وزرا کی تقاریر نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کو حکم دیا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائے، لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا سے فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ 17 ستمبر تک طلب کر لی ہے، واضح رہےنوازشریف کی نااہلی کے بعد ان کی اسلام آبادسے لاہور روانگی کے دوران جی ٹی روڈ مشن پر ان کی جانب سے عدلیہ کے فیصلے پر شدید تنقید کی گئی تھی۔