اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سرجری آج متوقع ، نواز شریف اہلیہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی سرجری آج متوقع ہے جبکہ نواز شریف بھی اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن کے مقامی ہسپتال پہنچ گئے ہیں،ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز وسطی لندن کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے حلق میں کینسر تشخیص کیا ہے، تاہم آج بیگم کلثوم نواز کی سرجری متوقع ہے اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن کے ہسپتال میں موجود ہیں اور سرجری سے قبل انہوں نے کلثوم نواز کی حوصلہ افزائی کی،ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر ابتدائی اسٹیج پر ہے جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔