اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خطے کی بدلتی صورت حال میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘ چینی وزیرخارجہ

بیجنگ : چینی وزیرخارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال میں بیجنگ اور اسلام آباد ایک صفحے پر ہیں۔چین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے ہرممکن کوشش کی ہے۔افغانستان کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے وانگ یی نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان اورچین کےمفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک عوام اورخطےمیں امن کےلیےمل کرکام کریں گے۔چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان میں اختلافات کم کرانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے چینی تعاون سے پاکستان اور افغانستان میں تعلقات بہتر ہوں گے۔وانگ یی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے کی بجائے ملکوں کو اس کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چین کے دورے پر روانگی سے قبل وزیرخارجہ خواجہ آصف نےخارجہ پالیسی کے بنیادی خدو خال میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ قربانیوں کا اعتراف کرنے والے ممالک کے ساتھ پاکستان آگے بڑھے گا۔