بااثرزمیندار نےمحنت کش کو کنویں میں لٹکا دیا

کبیروالا(نیوزالرٹ)تھانہ سرائے سدھوکی حدودمیں بااثرزمیندارنے موبائل چوری کاالزام لگاکرمحنت کش کوزنجیروں سے جکڑکرکنویں میں لٹکادیا، تفصیلات کے مطابق مظہرحسین نامی زمیندارنے اپنے 9ساتھیوں کے ساتھ مل کرغریب محنت کش علی شیرکوموبائل چوری کاالزام لگاکرگھرسے اغواء کرکے ڈیرے پرلے آیا اوروحشیانہ تشددکانشانہ بنانے کے بعداسے زنجیروں سے جکڑکرکنویں میں لٹکادیا، زمینداراوراسکے ساتھیوں نے نوجوان کوکنویں میں لٹکانے کے بعدبھی ظلم نہ روکا بلکہ نوجوان کی حالت سے محظوظ ہوتے رہے، ملزمان موبائل فون سے ویڈیوبناتے اوراس گالیاں بھی دیتے رہے، بعدازان نوجوان کودرخت سے باندھ دیاگیااورحالت تشویش ناک ہونے پرزمیندارنے اسے سڑک کنارےپھینک دیا جہاں سے مقامی افرادنے اسے ہسپتال پہنچایا، دوسری طرف پولیس بھی بااثرملزمان کیخلاف کارروائی سے گریزاں نظرآرہی ہے،متاثرہ نوجوان علی شیرکاکہنا تھا کہ ملزمان اسے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، متاثرہ خاندان کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اوراعلیٰ حکام انصاف فراہم کریں اوراگربااثرملزمان کیخلاف ایکشن نہ لیا گیا تو وہ ہجرت پرمجبورہوجائینگے۔