اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پابندیوں میں گھرےقطرکاپاکستان کے لئے بڑااعلان

دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک)قطری کمپنی نے کراچی سے دوحا تک بحری سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، سرکاری قطری کمپنی میلاہا نے رواں ہفتے سے سروس شروع کرنے کا اعلا ن کیا،قطری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق سرکاری قطری کمپنی میلاہا نے رواں ہفتے سے کراچی تا دوحا تیز رفتار براہ راست بحری سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،ذرائع کے مطابق4 عرب ممالک کی جانب سے قطر پر سمندری، زمینی اور فضائی پابندیاں عائد کرنے کے باعث قطری حکومت نے دیگر ایشیائی ممالک سے تجارتی تعلقات بہتر بنانے شروع کردیے جن میں پاکستان سرفہرست ہے،پہلا بحری جہاز قطر کے حماد پورٹ سے چار روز کا سفر طے کرنے کے بعد 11 ستمبر پیر کے روز کراچی پہنچے گا، میلاہا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم تاجروں، برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے قطر اور ایشیا کی اہم مارکیٹوں کے درمیان کاروبار کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں،اس سے پہلے کراچی سے شپمنٹس دبئی جاتی تھیں تاہم اب براہ راست دوحا جائیں گی، پاکستان سے قطر کھانے پینے کی اشیا خریدے گا جب کہ پیٹروکیمیکلز مصنوعات فروخت کرے گا، پاکستانی تاجروں نے اسے زبردست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر سے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔