اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سرائے عالمگیر:توہین رسالت کیس میں ندیم مسیح کوسزائے موت،3لاکھ روپے جرمانہ

سرائےعالمگیر(محمدوسیم بیگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عرفان حیدر نے ساڑھے دس ماہ جیل میں سماعت کےبعد سرائے عالمگیرکے رہائشی  توہین رسالت ؐکےمرتکب مجرم ندیم جیمزمسیح کو سزائے موت تین لاکھ روپےجرمانے کاحکم سنادیا، مجرم ندیم مسیح نے توہین رسالتؐ سمیت صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی تھی، مجرم ندیم مسیح کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں ٹرائل مکمل کیا گیا، عدالت نے 28 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ سنایا،یادرہے کہ مجرم ندیم مسیح نے جولائی 2016 ءمیں مدعی کو توہین آمیز واٹس اپ بھیجے تھے مجرم کے خلاف تھانہ سٹی رائے عالمگیر میں مقدمہ نمبر 301 بجرم C- 295/A-298 کے تحت درج ہوا تھا
مجرم ندیم مسیح نے فرار کی کوشش کی تھی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا ،جرمانے کی عدم ادائیگی پرمجرم کومزید6ماہ قید بھگتناہوگی۔