اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دوپولیس اہلکاروں کوشہیدکرنیوالے 3اشتہاری مقابلےمیں ہلاک

شیخوپورہ(عثمان سندرانہ)نواحی گاؤں ناظر لبانہ میں پولیس مقابلہ 3 اشتہاری ہلاک کردیئے گئے، ہلاک ہونے والے ملزمان نےگزشتہ روز دو پولیس اہلکار مقابلے میں شہید کئے تھے ،تفصیلات کے مطابق پولیس نے ناکہ پر مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ فرارہوگئےجس پرپولیس نے تعاقب کیاتومقابلہ ہو گیاملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو 3اشتہاری ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونےوالوں کی شناخت سرغنہ مظہری، شرافت اورشہبازکے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے نعشیں اورملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل اوربھاری مقدارمیں اسلحہ قبضہ میں لیکرقانونی کارروائی شروع کردی۔