اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہم میں تیزی۔۔۔ایف بی آرکے ٹیلی کام کمپنیوں سے رابطے

اسلام آباد(شیرازنظامی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہم میں تیزی لاتے ہو ئے ملک کی سرکردہ ٹیلی کام کمپنیوں سے رابطہ شروع کر دیا ہے تاکہ ان کمپنیوںکے تعاون سے ان کے ان ملازمین کو بھی ٹیکس نظام کے دھارے میں لایا جا سکے جو بوجوہ اپنا ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرا پاتے ،اس سلسلہ میںجمعرات کے روز ایف بی آر کے فسلیٹیشن اینڈ ٹیکس پیئرز ایجو کیشن (FATE) ونگ کے ایک وفد نے ممبر فیٹ ایف بی آر محترمہ نوشین جاوید امجد کی قیادت میں موبی لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم سے ملا قات کی اور ان سے ان کی کمپنی کے ان ملازمین کو ٹیکس نظام کے دھارے میں لانے کے لیے تعاون اور مدد کی پیشکش کی جو قابل ٹیکس ادائیگی آمدنی ہونے کے باوجود ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا رہے ہیں،نو شین امجد نے عامر ابراہیم کو بتایا کہ ایف بی آر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد میں خاطر خواہ بہتری لانے کے لیے اگلے چند دنوں میں پچاس سے زائد بڑے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے سربراہان سے رابطہ کر ے گا تاکہ ان اداروں میں خدمات انجام دینے والے ایسے ہزاروں ملازمین کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر قائل کیا جا سکے اس سلسلے میں ایف بی آر نے اداروں کو ہر قسم کی فنی تربیت اور سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے،موبی لنک کے سربراہ نے ایف بی آر کی ٹیکس گوشوارے کی مہم کے اغراض و مقاصد کر سراہتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کرتے ہو ئے یقین دلایا کہ ان کی کمپنی اپنے ملا زمین کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے قائل کرے گی ،ملا قات میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ ایف بی آر اور موبی لنک اس مہم کو کا میاب بنانے کے لیے قریبی تعاون کریں گے اور ای فائلنگ کے حوالے سے تربیتی نشستوں کا مشترکہ طور پر اہتمام کیا جائے گا