اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاناما کیس، نظر ثانی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ، 11 بجے سنایا جائے گا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما کیس نظر ثانی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 11 بجے سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاناما نظر ثانی درخواستوں کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت نواز شریف کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے جبکہ شیخ رشید احمد نے بھی دلائل دیے جس کے بعد بینچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 بجے سنایا جائے گا۔ بینچ نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کیا ہے اور اگر عدالت نے درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیا تو پھر فریق مخالف کو بھی نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاناما نظر ثانی اپیلوں کی آج (جمعہ کو) تیسری سماعت ہوئی تھی ، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل جمعرات کو ہی مکمل کرلیے تھے۔