اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ترکی کے دورے پرروانہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف ترکی کے دورے پرروانہ ہوگئے جہاں وہ ترک اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا ترکی روانگی سےقبل کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی کےتعلقات نئےدورمیں داخل ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی علاقائی اورعالمی امورپریکساں مؤقف رکھتےہیں،میرے دورہ ترکی سے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا،خیال رہے کہ تین روز قبل وزیرخارجہ خواجہ آصف سے ملاقات میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں اورعالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرنا چاہیے۔ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے پر ترکی پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچے تھے ،شہبازشریف کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن گئے تھے۔