اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’یوم جمہوریت ‘ منایاجارہاہے

سرائے عالمگیر ( کلیم اختر ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’یوم جمہوریت ‘ منایاجارہاہے اور موقع کی مناسبت سے تمام جمہوری ممالک میں عوامی حکمرانی کوفروغ دینے کے عزم کااظہار کیاگیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متفقہ قرارداد A/62/7 کے تحت دنیا بھر میں منایا جاتاہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2007ءمیں 15ستمبر کو جمہوریت کاعالمی دن قرار دیاتھا،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سب کو ملکر ترقی پذیر ممالک میں جمہوری تعلیم کے لیے کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر جمہوریت کو عالمی قدر قراردیتے ہوئے کہاگیا کہ انسانوں کو اپنی خواہشات کے آزادانہ اظہار کا حق ہے۔