اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,491FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،7 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نوٹسز

الیکشن کمیش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا مگر ان ارکان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ساتوں ارکان بیس ستمبر کو الیکشن کمیشن میں خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہو کر جواب دیں۔
لاہور:الیکشن کمیشن نے این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سات ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے پانچ ارکان کو نوٹس جاری کیے جن میں سینیٹر پرویز رشید، وزیر مملکت طلال چودھری، ایم این اے شائستہ پرویز، ایم این اے مائزہ حمید اور ایم پی اے سیف الملوک شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے دو ارکان میں پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا شامل ہیں۔نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا مگر ان ارکان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ساتوں ارکان بیس ستمبر کو الیکشن کمیشن میں خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہو کر جواب دیں۔