الیکشن 2017 حلقہ این اے 120، انتظار کی گھڑیاں قریب فوج پہنچ گئی ، مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک

لاہور ( نبیل رشید ) بڑا الیکشن بڑا حلقہ ، بڑا دنگل ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 پر پولنگ کا عمل جاری ہے جو 32سال سے ن لیگ کا گڑھ ہے ، پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں اور شام 6 بجے پولنگ کے نتیجے کا اعلان کیا جائے گا ، 42پولنگ اسٹیشنز پر بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیے جا رہے ہیں ، 5 بجے پولنگ بند کر دی جائے گی صرف وہی افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں گے جو پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ہونگے ، تمام لیڈران نے خود گھر گھر جا کر عوام کو ووٹ کے لیے قائل کیا ، ،قومی اسمبلی کی اس نشست پر مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت 44 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں، شیر پھر سے دھاڑے گایا بلا بازی مارے گا ؟ یا تیر کا وار سب کو بیکار کردے گا ؟ فیصلے کی گھڑی کے لئے کاؤنٹ ڈاون جاری ہےاور انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں ، ،حلقے میں ووٹرز کی تعداد تین لاکھ اکیس ہزار سات سو چھیاسی جبکہ دو سوبیس پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں مردوں کے لئے ایک سو تین جبکہ خواتین کے اٹھانوے اور انیس پولنگ اسٹیشن مخلوط ہیں ،الیکشن کمیشن کی طرف سے 7 مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو دھاندلی جیسے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں ،انتخابی سامان کی ترسیل فوج کی نگرانی میں کی گئی ہے

الیکشن 2017 حلقہ این اے 120، انتظار کی گھڑیاں قریب فوج پہنچ گئی ، مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک http://www.newsalert.com.pk/?p=106526

Posted by News Alert on Sonntag, 17. September 2017