اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر اعظم عباسی نے نوازشریف کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد،لندن(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزالرٹ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرنا پڑے گا، نواز شریف کی گرفتاری کا حکم آیا تو عمل کریں گے اور کوئی چارہ نہیں، مریم نواز نے اچھے طریقے سے والدہ کی انتخابی مہم چلائی، اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے، انہوں نے کہا جلسے، انٹرویو اور پارلیمنٹ میں تقریر کا انداز الگ ہوتا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ سے اتفاق نہیں احترام ضرور کرتے ہیں،میڈیاسے گفتگومیں وزیر اعظم نے کہا کہ سیاست میں تبدیلی عوام سےآتی ہے عدالتوں سے نہیں، آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ دو تہائی نہیں اتفاق رائے سے تبدیل کریں گے، اسحاق ڈار کو مستعفی ہونے کا نہیں کہوں گا وہ کیس لڑیں گے، فواد حسن فواد رائے ونڈ کا فیصلہ لے کر میرے پاس نہیں آئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کتنے عرصہ کے لئے نا اہل کیا گیا یہ واضح نہیں، اگلا الیکشن نواز شریف کے نام کا ہو گا، چودھری نثار پارٹی کے سینئر ترین لیڈر ہیں مریم نواز کے بارے میں انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا یہی جمہوریت ہے، چودھری نثار سے کہوں گا کہ پارٹی فیصلہ تسلیم کریں، وزیر اعظم نے بتایا کہ نومبر کے بعد لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی،ادھروزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن پہنچ گئے،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی لندن میں موجود ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف لندن پہنچ گئے جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم اس کے بعد امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک جائینگے جہاں وہ پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے ،شاہد خاقان عباسی 21ستمبر کوجنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔