اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنڈدادنخان، چور5 ہزار میٹر بجلی کی تاریں لے اڑے

پنڈ دادنخان: چور رات کی تاریکی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا فائدہ اٹھا کر کھمبوں سے پانچ ہزار بجلی کی تاریں اتار کر لے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنڈ دادنخان میں بجلی کی تاروں کی چوری کی واردات رات کو 2 بجے پیش آئی۔ اس وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری تھی کہ اسی دوران لوڈ شیڈنگ اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے 20 کھمبوں سے پانچ ہزار میٹر بجلی کی تاریں اتاریں اور لے کر غائب ہوگئے۔ بجلی کی تاریں غائب ہونے کے بعد پورے علاقے کی بجلی بند ہوگئی جس پر واپڈا اہلکار فالٹ کا جائزہ لینے آئے تو انہیں پتا چلا کہ چور اپنا کام دکھا کر جا چکے ہیں۔