اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

را اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کا انکشاف، بھارتی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی خفیہ ایجنسی را اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں جس پر امریکہ بھی شدید تحفظات رکھتا ہے ، بھارتی اخبارکا انکشاف، تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے بھانڈا پھوڑتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں گہرے تعلقات ہیں جس پر امریکہ کو بھی شدید تحفظات ہیں اور اس حوالے سے امریکہ نے تشویش کا بھی اظہار کیا ہےجبکہ ٹی ٹی پی اور را کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کیلئے بھارت پر دبائو بھی ڈال رہاہے، بھارتی اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہےکہ ’’را‘‘اور ٹی ٹی پی کے درمیان تعلقات کا انکشاف طالبان کمانڈر احسان اللہ احسان کی گرفتاری کے بعد پہلی بار سامنے آیا ہے اور امریکہ نے بھی اس حوالے سے پاکستانی موقف کی تائید کرتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس آج(پیر) سے دورہ بھارت کا آغاز کریں گے جس میں وہ بھارتی عسکری و سیاسی قیادت سے ٹی ٹی پی اور را کے معاملے پر گفتگو کریں گے اور پیغام دیں گے کہ بھارتی ایجنسی را اور ٹی ٹی پی کے مابین تعلقات کو کم کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو یہ خود بھارت کے لئے خطرناک ثابت ہو گا۔