اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اہلبیتؑ کی محبت کے رنگ قصیدوں کی صورت بکھیرتا "رنگ علی” لنگرحسینی سے اپناحصہ وصول کرتارہتا ہے

گجرات(شاہداقبال)ایک اچھا فنکار ہمیشہ پذیرائی کا محتاج ہوتا ہے لیکن ہمارےمعاشرے میں ایسے کئی فنکارموجود ہیں جو اپنے فن کے باوجودغربت کے باعث شہرت کی منزلیں طے نہیں کر پاتے،چالیس سالہ رنگ علی المعروف رنگامیراثی بھی ایسے ہی گمنام فنکاروں میں سے ایک ہےرنگ علی گجرات کے علاقے محلہ رحمان پورہ کارہائشی بتایاجاتاہےجوگلی گلی ڈھولک بجاکراوراہلبیت کے قصیدے پڑھ کررزق کماتاہے،رنگ علی کاکہنا ہے کہ اہلبیت سے بےپناہ محبت اورعقیدت ہے اپنے شوق کو ہی مجبوراً روزی کا ذریعہ بنالیاہواہے، سارا دن گلی محلوں میں گھوم پھر کراہلبیت سے اپنی محبت کے قصیدے سناتاہوںجسے لوگ کھڑے ہوکر سنتے ہیں اور بدلے میںپانچ یا دس روپے دے جاتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ انہی پیسوں سے ان کے گھر کا چولہا جلتا ہے لیکن زیادہ تر لوگ اسے گداگر ی سمجھتے ہیں حالانکہ وہ کسی کے آگے ہا تھ پھیلانے کی بجائے حسینی لنگرمیں سے اپناحصہ وصول کرتاہوںان کے بقول زندگی تلخیوں کا مرکب ہے اور میں نے کوئی سکھ نہیں دیکھا حالات خراب تھے اور خراب ہیں لیکن میں نے کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے،ان کے مطابق یہ ایک المیہ ہے کہ بڑے شہروں میں رہنے والے اداکار، فنکار اور ساز بجانے والے افرادکو تو ٹی وی، ریڈیو اور تھیٹر جیسے پلیٹ فارم میسر آ جاتے ہیں لیکن متوسط طبقے سےتعلق رکھنے والے فنکار ایسی شہرت سے محروم رہتے ہیں۔

گجرات:اہلبیتؑ کی محبت کے رنگ قصیدوں کی صورت بکھیرتا "رنگ علی" لنگر ِحسینیؑ سے اپناحصہ وصول کرتارہتا ہے۔۔۔ تفصیل جانئےویڈیورپورٹ میں!

Posted by News Alert Gujrat on Sonntag, 24. September 2017