اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مہنگی ترین پاکستانی فلم ”رنگریزہ “ کا پہلا پوسٹر جاری

کراچی(نیوزالرٹ)پاکستانی فلم ’رنگریزا‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا، فلم کے پہلے پوسٹر میں 3 مرکزی کردار پیش کیے گئے جن میں بلال اشرف، گوہر رشید اور عروہ حسین شامل ہیں،پوسٹر اداکار بلال اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا،فلم ’رنگریزا‘ کو اب تک کی مہنگی ترین پاکستانی فلم کہا جارہا ہے، جس کی ہدایات عامر محی الدین نے دی ہیں،یہ فلم موسیقی پر مبنی ہے، جس میں ایک رومانوی کہانی کو پیش کیا جائے گافلم کی کہانی کے بارے میں اب تک کچھ سامنے نہیں آیا تاہم اس بات کا اندازہ ضرور ہورہا ہے کہ یہ پاکستان کی دیگر فلموں کی کہانی سے مختلف ہوگی،خیال رہے کہ اپنے کردار کے حوالے سے اداکار گوہر رشید نے بتایا تھا کہ وہ ایسا کردار پہلی مرتبہ ادا کرنے جارہے ہیں، جبکہ عروہ ایک ایسی لڑکی بنیں گی جو دل سے بہت اچھی ہےفلم کی دیگر کاسٹ میں اکبر سبحانی، سلیم میراج، تنویر جمال اور شاہد نقوی بھی اہم کردار ادا کرتے نظرآئیں گے،واضح رہے کہ فلم کے چند گانے اور ٹیزر بھی ریلیز کیا جاچکا ہے، جس نے کافی حد تک لوگوں کو متاثر کیا تھا،’رنگریزا‘ رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔