اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سمدھی کے گھر پہنچ گئے

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر ایم این اے کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اپنے سمدھی چوہدری منیر کے گھر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز اوران کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچے تھے ، ایئر پورٹ پر نیب حکام نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا تھا ۔ پیر کی صبح مریم نواز اپنے سمدھی چوہدری منیر کے گھر سے احتساب عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ کیپٹن صفدر کو نیب حکام پہلے پمز ہسپتال لے کر گئے جہاں سے ان کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا جس کے بعد انہیں 10 بجے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دونوں میاں بیوی ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر واپس روانہ ہوئے جبکہ گاڑی کی ڈرائیونگ کیپٹن (ر) صفدر نے کی۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت سے سیدھا اپنے سمدھی چوہدری منیر کے گھر گئے ہیں۔