اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

2015 سے بند اسٹیل مل کو لائف لائن مل گئی۔بحالی کیلئے آئی ایس آئی میدان میں آ گئی۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر سروسز انٹیلی جنس کا 14رکنی وفدکل پاکستان سٹیل مل کا دورہ کرے گا۔ وفد کے ارکان کو ادارے کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کے علاوہ فولاد سازی کے سب سے بڑے ادارے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ سٹیل انڈسٹری کے ذرائع حساس ادارے کے دورے کو پاکستان سٹیل کی بھرپور بحالی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ ایک قیاس آرائی یہ بھی ہے کہ پاکستان سٹیل کےمعاملات فوج کے ماتحت کسی ادارے کو سونپ دیئے جائیں۔ اس حوالے سے فوجی فاؤنڈیشن اور ایف ڈبلیو او کا نام لیا جا
رہا ہے۔میڈیا کو دستیاب دستاویز کے مطابق آئی ایس آئی کا وفد بدھ کی صبح پاکستان سٹیل پہنچے گا جہاں اس کا خیر مقدم قائم مقام پرنسپل ایگزیکٹو افسر اور ادارے کے دیگر سینئر افسران کریں گے۔ قائم مقام پرنسپل ایگزیکٹو افسر، قائم مقام چیف فنانشل افسر، کارپوریٹ سیکریٹری اورانچارج پی پی اینڈ سی وفد کو آپریشنز بلڈنگ کے کانفرنس ہال میں ادارے کے تکنیکی معاملات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وفد کو ادارے کی پیداواری استعداد، ملازمین کی تعداد، پلانٹ کی صورتحال اور دیگر تکنیکی پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا۔ منیجر سیکیورٹی وفد کو سیکیورٹی سے متعلق امور پر بریفنگ دیں گے۔وفد کیلئے پلانٹ کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ظہرانے کے بعد وفد ادارے سے رخصت ہو جائے گا۔ پاکستان سٹیل میں جون 2015 سے پیداواری عمل مکمل طور پر بند ہے۔ ادارے کے ملازمین چار ماہ کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین اپنے واجبات سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے ادارہ اربوں روپے کے قرضوں تلے دبا ہوا ہے۔ اس وقت ادارے کا کوئی سربراہ نہیں۔ تمام معاملات ایڈ ہاک بنیاد پر چلائے جارہے ہیں۔