اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مزدور کا بیٹا ’’ناروے‘‘ کا ’’نائب صدر‘‘بن گیا

اوسلو/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد فیکٹری ورکر کا بیٹا ناروے کی اسمبلی کا نائب صدر منتخب کرلیا گیاخبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان نژاد فیکٹری ورکر کے بیٹے عابد قیوم راجہ ناروے اسمبلی کے نائب صدر منتخب ہوگئے، وہ 2013 ءکے پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کی جانب سے ایم پی منتخب ہوئےتھےلبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والے عابد قیوم راجہ دوسرے مسلمان سیاستدان ہیں، جو اس عہدے تک پہنچے ہیں، یونیورسٹی آف ساؤتھا مپٹن سے ہیومن رائٹس میں گریجویشن کے بعد عابد راجہ کئی سال بطور وکیل کام کرتے رہے،سال2013 میں وہ لیبرل پارٹی کی جانب سےپارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا اور اسمبلی ممبر منتخب ہوئے عابد راجہ کے والد پاکستان سے ناروے منتقل ہوئے تھے اور ایک فیکٹری ورکر تھے ناروے کی لبرل پارٹی سے وابستہ پاکستانی نژاد سیاستدان عابد قیوم راجہ ایک ماہر قانون دان ہیں اور وہ دوسری بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئےتھےعابد راجہ کے والد راجہ قیوم اور والدہ نسیم اختر ستر کی دہائی کے دوران پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہجرت کرکے ناروے آئےوالد ایک فیکٹری میں ملازم تھے اور والدہ ایک گھریلو خاتون تھیںایک اور نو منتخب رکن اسمبلی مدثرحسین کپور کے والدین بھی ستر کی دہائی میں پنجاب پاکستان سے ناروے آئے ان کا تعلق دائیں بازو کی حکمراں جماعت ھورے پارٹی سے ہے۔