اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,987FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر مہندر سنگھ کی سوشل میڈیاپردھوم

اسلام آباد(نیوزالرٹ)مہندرپال سنگھ پاکستان کرکٹ اکیڈمی میں تربیت کرنے والے پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر ہیں جو ملتان میں منعقدہ کیمپ میں ہیڈ کوچ علی جج کی زیر سرپرستی اپنی صلاحیتیں نکھارنے میں مصروف ہیںاس حوالے سے مہندر پال نے کہا کہ ان کی پیدائش پشاور میں ہوئی اور ان کے والدین کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے مردان سے ہے تاہم قریب 15 برس قبل حالات کے باعث اپنے آبائی علاقے سے ننکانہ صاحب منتقل ہوئے جہاں انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی،کرکٹ سے اپنی وابستگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے کرکٹ کھیلنےکا شوقین تھا، پہلے میں گورنمنٹ کالج لاہور کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلتا تھا اس دوران کلب بھی کھیلتا رہا اور اوپن ٹرائل میں مردان کی جانب سے ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب ہوا،مہندرپال سنگھ اب پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی ہیںمہندرپال سنگھ دائیں ہاتھ سے گیند کراتے ہیں اور بلے بازی میں بھی ماہر ہیں اور خود کو باؤلنگ آل راؤنڈر کہلوانا پسند کرتے ہیںان کا کہنا تھا کہ وقاریونس میرے آئیڈیل ہیں، ان کو دیکھتے ہوئے مجھے فاسٹ باؤلنگ کا شوق ہوا اور وہ آگے چل کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیںمہندرپال پاکستان کرکٹ میں دستک دینے والے سکھ برادری کے پہلے کھلاڑی ہیں جس پر ان کے گھر والے بہت خوش ہیں اور انہیں پاکستان سمیت کینیڈا، آسٹریلیا اور ہندوستان سے سکھ برادری کی مبارک باد کے پیغامات موصول ہورہے ہیںانہوں نے مکمل سپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور اپنے کوچ کا شکریہ ادا کیاپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے مجھے بہت سراہا اور ہمارے ہیڈ کوچ اور آل پاکستان کرکٹ اکیڈمیز کے منیجرعلی جج نے بھی بہت ہمت بڑھائی۔