اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی آئی اے کانیاکارنامہ.جہازمیں دروازےکے بغیرباتھ روم

اسلام آباد(نیوزالرٹ)با کمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ منظر عام پر آگیا، اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 233کے باتھ روم کا دروازہ ہی غائب، بدبو سے مسافروں کو برا حال، احتجاج پر ائیرہوسٹس صبر کا درس دیتی رہی، ائیرہوسٹسزکی موجودگی میں مسافر دروازے کے سامنے چادریں ٹانگ کر باتھ روم میں جاتے رہے تفصیلات کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو پی آئی اے کی اسلام آباد سے دبئی جانےوالی پرواز پی کے 233کی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ جہاز کے باتھ روم کا دروازہ غائب ہے اور باتھ روم اوپن ہونے کی وجہ سے سارے جہاز میں بدبو پھیلی ہوئی ہے اور مسافروں کا بھی برا حال ہے ایک موقع پر جب مسافر وں نے اس پر احتجاج کیا تو ائیر ہوسٹس نے انہیں صبر کی تلقین کی یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ دوران پرواز باتھ روم کے سامنے ائیر ہوسٹسز اور دیگر مسافروں کی آمدورفت کے باعث مسافر دروازے پر چادریں ٹانگ کر رفع حاجت کیلئے باتھ روم جاتے رہے ہیں۔