اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دوبہنوں کاقتل کیس۔مرکزی ملزم گرفتار

وہاڑی(ثاقب وٹو)ڈی پی او وہاڑی کی بہترین حکمت عملی سے دو سگی بہنوں کا قاتل گرفتارکرلیاگیا،تھانہ لڈن کے علاقہ بستی شینہ مار میں دو سگی بہنوں کو قتل کرنے والا ملزم رمضان عرف ماٹو گرفتار کر لیا گیا،پولیس تھانہ لڈن نے ملزم کے خلاف وقوعہ کے روز ہی تھانہ لڈن میں مقدمہ نمبر 390درج کیا گیا تھامدعی نے ڈی پی او وہاڑی سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اپیل کی ،ڈی پی او وہاڑی نےواقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایک ہنگامی میٹنگ کی جس میں ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی اورٹیمیں تشکیل دی گئیں، پولیس کی ٹیموں نے دن رات محنت کر کے چند یوم کے اندر ہی ملزم رمضان عرف ماٹو کو گرفتار کر حوالات میں بند کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، مدعی اور لڈن کی عوام نے پولیس کی کاکردگی کوخراجِ تحسین پیش کیا ہے۔