ایف آئی اے گجرات کی کارروائی۔3 انسانی اسمگلر گرفتار ،پاسپورٹ اورجعلی ویزے برآمد

گجرات(فرحان مرزا)اسسٹنٹ ڈائریکٹرچوہدری سرور کی ہدایت پر انسپکٹرسجاد باجوہ کی سربراہی میں ایف آئی اے گجرات نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے جلالپورجٹاں کے گاؤں بھاگووال کلاں سے رضوان علی اور مبین اختر کو گرفتار کر کے دو پاسپورٹ اور جعلی ویزہ اسٹیکرز برآمد کر لیے جبکہ کنجاہ سے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر ماجد بھی گرفتار کر لیاگیا جو کہ زمینی راستے لوگوں کو باہر بجھواتا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔