اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازلیگ کے اہم فیصلے

کراچی(نیوزالرٹ)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے سبب 3 اہم فیصلے کرلیے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے کیے گئے فیصلوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے نئے احتساب قوانین سمیت اہم امور سے متعلق قانون سازی کو جلد ازجلد پارلیمنٹ سے منظور کرانا، شریف خاندان کے خلاف عدالتوں میں دائر احتساب ریفرنسز کے متوقع فیصلوں کے پیش نظر پارٹی کے تنظیمی اسٹرکچر میں فوری تبدیلی اور عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے ” عوامی رابطہ مہم کا آغاز“ شامل ہیں،مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قوانین کی منظوری کا ٹاسک ” وزیراعظم شاہد خاقان عباسی“ ، عدالتی فیصلے ممکنہ طور پر شریف خاندان کے خلاف آنے کی صورت میں پارٹی سیٹ اپ میں تبدیلی کا ٹاسک” وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف“ اور عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے فوری ” عوامی رابطہ مہم کے آغاز“ کا ٹاسک سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر اہم پارٹی رہنماؤں کو دے دیاہےواضح رہے کہ ان تمام فیصلوں پر آئندہ کی حکمت عملی پر عمل در آمد سیاسی وقانونی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشاورت سے کیا جائے گا۔